ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل نئے پی ایس آئی کے طورپر بھرت کمار نے سنبھا لا چارج

بھٹکل نئے پی ایس آئی کے طورپر بھرت کمار نے سنبھا لا چارج

Sat, 02 May 2020 13:29:40    S.O. News Service

بھٹکل:02؍مئی(ایس اؤ نیوز) بھٹکل شہری پولس تھانہ کے  سب انسپکٹر عہدے پر انکولہ سے تعلق رکھنے والے وی بھرت کمار کو نامزد کیاگیا ہے۔متعلقہ عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہنومنت کوڈگونٹی ان کو دوبارہ منکی پولس تھانہ کرائم برانچ  بھیج دیا گیا ہے۔

وی بھرت کمار منگلورو کے بیلتھگنڈی میں پروبیشنری پی ایس آئی کے طورپر خدمات انجام دینے کے بعد اوپنگنڈی میں 2مہینہ کرائم برانچ میں خدمات انجام دئیے ہیں۔ بھرت کمار ایک سرگر م متحرک نوجوان ہیں جنہیں اس وقت بھٹکل پی ایس آئی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

 عہدہ سنبھالنے کے بعد ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے بھرت کمار نے کہاکہ ابھی بھی عہدہ کا چارج لیا ہوں۔ آئندہ دنوں میں شہری سطح کے متعلق جانکاری حاصل کرتےہوئے قانونی انتظامات کی طرف زیادہ توجہ دینے کی بات کہی ۔ شہر بھٹکل کے متعلق پوری جانکاری لینے کے بعد بہترین طریقے سے کام کرنا ہے، شہر میں قانونی انتظامات کونافذ کرنے میں  عوامی تعاون  اور میڈیا کا ساتھ ضروری ہونے کی بات کہی۔


Share: